کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عید اور دیوالی کی طرح کرسمس بھی شیانِ شان طریقے سے منائیں گے، پی پی مذہب کی تفریق پر یقین نہیں رکھتی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکبار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید اور دیوالی کی طرح کرسمس بھی ایک ساتھ منائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ’’پیپلز پارٹی مذہبی تفریق پر یقین نہیں رکھتی اور یہ واحد جماعت ہے جو تمام پاکستانیوں کا سیاسی گھر ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی بانی پاکستان کے وژن کی عملبردار ہے ، ملک کی تمام اقلتیوں کو مساوی حقوق دینے والے معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے۔
پڑھیں: ’’ کراچی میں کرسمس ریلی کا انعقاد ‘‘
یاد رہے مسیح برادری دسمبر کی 25 تاریخ کو حضرت عیسیٰ کی پیدائش کا دن مذہبی جوش و جذبے سے مناتی ہے، اس ضمن میں ملک کے تمام گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: ’’ کرسمس ٹرین راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے لاہور کے لئے روانہ ‘‘
واضح رہے پارٹی چیئرمین بننے کے بعد بلاول بھٹو زرداری متحرک نظر آرہے ہیں، انہوں نے حال ہی میں ہندو کے مذہبی تہواد دیوالی کی مرکزی تقریب میں بھی شرکت کی تھی جس کا مقصد صوبے میں مذہبی رواداری پیدا کرنا تھا۔