لاہور: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاناما کا بحران کہیں نظر نہیں آتا، کاغذی بحران رات کے ٹاک شوز میں شروع ہوکر اسی رات ختم ہوجاتے ہیں، ملکی سیاسی نظام کو نقصان پہنچا تو اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہمارے گلے کا طوق بن جائے گی۔
انجینیئرنگ یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاناما کا بحران رات کو ٹاک شوز میں شروع ہوتا ہے اور رات کو ہی ختم ہو جاتا ہے، ہمیں تو کہیں نظر نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی نظام کو چھیڑا گیا تو ملک 20 سال پیچھے چلا جائے گا اور اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہمارے گلے کا طوق بن جائے گی۔
پڑھیں: ’’ سپریم کورٹ میں پاناماکیس کی سماعت پیر تک ملتوی ‘‘
خیال رہے پاناما لیکس سے متعلق سپریم کورٹ میں گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت پیر تک ملتوی کردی ہے اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔