The news is by your side.

Advertisement

عیدالاضحیٰ کے دوران ہمیں حفاظتی ہدایات پر عمل یقینی بنانے کی ضرورت ہے،وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفاقی وزیر اسد عمر اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں کرونا وبائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں 5 اگست کے حوالے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم اجاگرکرنے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔وزیر خارجہ سے ملاقات میں
ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرونا روکنے کے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،وزیراعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران ہمیں حفاظتی ہدایات پر عمل یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

انشا اللہ پاکستان بین الاقوامی معیار کی تحقیق کو سامنے لائے گا، وزیرخارجہ

یاد رہے کہ رواں ماہ 2 جولائی کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انشا اللہ پاکستان بین الاقوامی معیار کی تحقیق کو سامنے لائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں