اشتہار

رواں سال گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل کریں گے، وزیر اعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سردیوں میں ہونے والی حالیہ بارشوں پر اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے، رواں سال پاکستان گندم کی ریکارڈ پیداوار کرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ’سردیوں کے موسم میں ہونے والی حالیہ بارشوں پر پوری قوم کو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ ان کی وجہ سے آبی ذخائر بڑھیں گے اور یہ ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کریں گی‘۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’بارشوں کی وجہ سے پاکستان میں گلیشیئرز بڑھیں گے اورفضائی آلودگی بھی کم ہوگی، پانی کی وافر مقدار سے ہم انشااللہ رواں سال گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل کریں گے‘۔

- Advertisement -

دوسری جانب حب ڈیم کیچمنٹ ایریا میں بارشیں ہوئیں جس کے باعث ڈیم کی سطح میں 2 فٹ کا اضافہ ہوا، حب ڈیم کی سطح بلند ہونے سے یونیہ 15 سے 16 ملین گیلن پانی کی فراہمی کا آغاز ہوگیا۔

ترجمان واٹر بورڈ کراچی کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر واسا حکام کو مکتوب ارسال کردیا گیا جس میں پانی کی وصولی کا عندیہ دیا گیا ہے، کل سے شہر کو 15 سے 16 ملین گیلن فراہمی شروع کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں