تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

’فنکار تنقید کرنے والوں کیلیے سب سے آسان ہدف ہوتے ہیں‘

پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ہم فنکار تنقید کرنے والوں کے لیے سب سے آسان ہدف ہوتے ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹرولنگ اور ناکامیاں سے ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہوں حالانکہ اپنے کیریئر میں کبھی کسی چیز پر افسوس نہیں کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنے پورے کیرئیر میں کبھی یہ نہیں سوچا کہ کاش میں ایسا نہ کرتی، مجھے اپنا کام پسند ہے اور میں اس سے لطف اندوز ہوتی ہوں، میں اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے بھی پیار کرتی ہوں۔

آن لائن تنقید سے متعلق انہوں نے کہا کہ آن لائن تنقید کرنے والے افراد بطور مشہور شخصیت میری جدوجہد کو سمجھ نہیں پا رہے، انہیں نہیں معلوم کہ میں کیسے وقت سے گزری یا گزر رہی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشہور شخصیات تنقید کرنے والوں کے لیے سب سے آسان ہدف ہیں، ان کی رائے اور عمل کو اکثر میڈیا یا سیاسی جماعتیں فائدے کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -