اشتہار

کیا پاکستان ورلڈکپ بھارت کے بجائے سری لنکا میں کھیلے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے ورلڈ کپ کے میچ سری لنکا یا بنگلا دیش میں کھیلنا چاہتا ہے۔

پی سی بی کے ذرائع نے اے این آئی کو بتایا ہاں ہم سوچ رہے ہیں کہ اگر بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم
پاکستان نہیں بھیجی تو ہم ورلڈ کپ کے میچز کے لیے ہندوستان نہیں جائیں گے ہم چاہتے ہیں کہ سری لنکا یا بنگلا دیش ہمارے میچوں کی میزبانی کریں، ہم وہاں کھیلنا چاہتے ہیں ہندوستان میں نہیں۔

تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بدھ کے روز ان رپورٹس کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان 2023 کے ورلڈ کپ کے میچ بنگلا دیش میں کھیل سکتا ہے۔

- Advertisement -

آئی سی سی کے ایک اہلکار نے بدھ کے روز کرک بز کو بتایا بنگلا دیش وینیو پر بورڈ میٹنگ میں بالکل بھی بات نہیں کی گئی اور ہندوستان میں ہونے والے ایونٹ [ورلڈ کپ] کے لیے بورڈ کی طرف سے مکمل حمایت کی گئی ہم اس پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

آئی سی سی نے بھی اپنے جنرل منیجر وسیم خان کے بیان سے خود کو الگ کرلیا۔ اس سے قبل وسیم خان نے کہا تھا کہ پاکستان اپنے 2023 ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے بجائے کسی نیوٹرل مقام پر کھیل سکتا ہے۔

دریں اثنا، دہلی یا چنئی ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے میچ کی میزبانی متوقع ہے جب کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں فائنل کی میزبانی کا سب سے زیادہ امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں