پاکستان کے لیے آئی ایم ایف معاہدے پر امریکا کا ردعمل آگیا۔ واشنگٹن نے معاہدے کو خوش آئند قرار دے دیا۔
امریکی سیکریٹری خارجہ نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہیں، میکرو اکنامک اصلاحات اور پائیدار اقتصادی بحالی کیلئے پاکستان کام جاری رکھے۔
We stand by the Pakistani people during these hard times and welcome the International Monetary Fund's approval of a program to support Pakistan. We urge Pakistan to continue working with @IMFNews toward macroeconomic reforms and sustainable economic recovery.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) July 13, 2023
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد فوری طور پر ایک ارب ڈالرز کی قسط پاکستان کو جاری کردی جائے گی۔
ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پاکستان کے لیے میکرو اکنامک استحکام کا موقع ہے، پاکستان کو پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں، قرض کیلئے بہت منتیں کیں اور شرائط مانیں، کل یواے ای سے ایک ارب اور پرسوں سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر آیا، چین سے5ارب ڈالر ملے تھے آخر کب تک ایسےزندگی بسرکریں گے۔