منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

‏’ہم انشااللہ جلد پاکستان کو فیٹف سے نکالیں گے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے کہا ہے کہ فیٹف نے27چیزوں کی ڈیمانڈ رکھی ‏جس میں سے 26 پوری کرچکے ہم انشااللہ جلدپاکستان کوفیٹف سےنکالیں گے۔

اپوزیشن کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ 2018 کے شروع ‏میں ہم ن لیگ کی منی لانڈرنگ کی وجہ سےفیٹف میں گئے پتانہیں ان کی ‏کونسی پھپھوانکےاکاؤنٹ میں پیسے ڈال گئی۔ ‏

انہوں نے کہا کہ جب ہمیں ملک ملاتوہم گرےلسٹ میں تھے فیٹف نے27چیزوں کی ڈیمانڈ رکھی ‏جس میں سے 26 پوری کر چکے ہم انشااللہ جلدپاکستان کوفیٹف سےنکالیں گے۔

- Advertisement -

معاون خصوصی نے کہا کہ آپ کوان غریبوں کی بدعالگی ہے بجلی گھرلگادیےوہ چلیں نہ چلیں ‏پیسےدینےپڑتےہیں ایل این جی ٹرمینلزکی کیپسٹی کم ،بجلی گھروں کی زیادہ ہے ہنگامی اقدامات ‏کئےہیں پوری کوشش ہےکہیں بجلی بند نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کویہ نہیں پتاکہ آپ کےاکاؤنٹ میں اربوں روپےکہاں سے آگئے ہم غریب کی ‏آواز سننے کیلئے موجودہیں بیوروکریسی کوعوام کی خدمت یقینی بناناہوگی، اب غریب کیلئےایوان میں ‏کھڑا ہونے والا عمران خان موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں