منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

عدم استحکام کی کوشش کا بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن و استحکام کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کابھرپور جواب دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات کا جائزہ بھی لیا گیا جب کہ تمام سول اور ملٹری شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

کانفرنس کے شرکا نے ملکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع ہر قیمت پر کرنے کے عزم کا اعائدہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن و استحکام کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کوعدم استحکام سےدوچار کرنے کی کوشش کابھرپور جواب دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں