جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

آئندہ انتخابات میں‌ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے اتحاد ممکن نہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر کرپشن کے الزامات ہیں، ان جماعتوں سے  آئندہ انتخابات میں اتحاد نہیں کریں گے۔

خلیجی اخبار گلف ٹوڈے کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے اتحاد کا سوال پیدا نہیں ہوتا کیونکہ ان دونوں جماعتوں کے لیڈروں پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان تنہائی کی طرف بڑھ رہا ہے، ہماری حکومت آئی گی تو خارجہ پالیسی کو نئی سمت دیں گے اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے لیے کام کریں گے کیونکہ وہ پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: نوازشریف کا نظریہ الیکشن میں دھاندلی کرو اورسب کو پیسے کھلاؤ ہے، عمران خان

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہیں، آئندہ عام انتخابات میں کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات کے بعد عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ ن نے چار حلقوں میں دھاندلی کر کے نشستیں جیتیں ہیں، تحریک انصاف نے مبینہ دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں 4 ماہ دھرنا بھی دیا تھا۔

بعد ازاں پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی الزام عائد کیا گیا تھا کہ 2013 کے انتخابات آر او تھے جس کے ذریعے مسلم لیگ ن نے دھاندلی کر کے حکومت بنائی جبکہ حکومتی وزرا اس بات کی ہمیشہ تردید کرتے نظر آئے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں