تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

’کسی بھی دہشتگرد گروپ کو پنپنے نہیں دیں گے‘

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئےپُرعزم ہیں کسی بھی دہشت گرد گروپ کو پنپنےنہیں دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں شرکا کو درپیش خطرات اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر بریفنگ دی گئی۔

شرکاء کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے کے آپریشنز پر بھی بریف کیا گیا۔ فورم نے پشاور پولیس لائن دھماکےکےشہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پشاور سانحے کے قصورواروں کو انصاف کےکٹہرےمیں لایا جائے گا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئےپُرعزم ہیں کسی بھی دہشت گرد گروپ کو پنپنےنہیں دیں گے تمام کمانڈرز انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز رکھیں جب کہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارےکوششیں جاری کھیں۔

کانفرنس کے شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنےکا بھی نوٹس لیا۔ فورم میں یواین قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق جہدوجہد آزادی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -