کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی انٹرا سٹی اور سندھ بس اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ملاقات کے دوران ہم ایسا کوئی رسک لینا نہیں چاہتے، جس سے اس وائرس کا پھیلاؤ ہو۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی سے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کی قیادت میں انٹرا سٹی اورسندھ بس اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل سنیں اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لئے سب سے پہلے احتیاطی اقدامات شروع کئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رکھا جاسکے، اب تک جن جن سیکٹرز کو اجازت دی گئی ہے اس کے لیے نہ صرف سخت ایس او پیز بنائی گئی ہیں بلکہ اس کی جامع مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ ہم ایسا کوئی رشک لینا نہیں چاہتے، جس سے اس وائرس کا پھیلاؤ ہو، ہمارے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اس وبا سے عوام کو بچانے کے لئے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کام کررہے ہیں۔
اس موقع پر صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ارشاد بخاری کہا کہ کومت کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، آج ڈیڑھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے اور ہماری ٹرانسپورٹ ہم نے حکومت کے اعلان پر بند رکھی ہیں۔
ارشاد بخاری نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ حکومت یہ سب عوام کے مفاد میں کررہی ہے لیکن اب ہمارے ڈرائیورز اور کلینئرز سڑکوں پر بے آسرا ہوکر پڑے ہیں، حکومت اگر فوری طور پر ٹرانسپورٹ نہیں کھول سکتی تو ڈرائیوروں، کلئنرز اور مالکان کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔
ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ ہم پر اس وقت اپنے ٹرانسپورٹروں اور ہمارے پاس کام کرنے والے ملازمین کا بھاری دباؤ ہے، ہماری یہ استدعا ہے کہ ہمارے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ایس او پیز دے کر انٹر سٹی اور اندرون سندھ ٹرانسپورٹ شروع کی جائے۔