تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ہم آخری دم تک کپتان کے ساتھ ڈٹے رہیں گے، وزیراعلیٰ کے پی کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پرانا پاکستان بلاول کو مبارک ہو، ہم نئے میں خوش ہیں اور ہم آخری دم تک کپتان کے ساتھ ڈٹے رہیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ چوروں، لٹیروں نےعمران خان کی حکومت ختم کر دی اور راتوں رات ایک امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کاخاتمہ ایک نئی جدوجہد کا نقطہ آغاز ہے، عوام ہمارے ساتھ ہے اور پی ٹی آئی آئندہ2 تہائی اکثریت سے اقتدار میں آئیگی۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہماری جدوجہد چوروں اور لٹیروں کے خلاف ہے، کارکنان اداروں پر تنقید سے گریز کریں، تمام ادارے ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔

محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کےحق میں ملک بھرکےعوام خود باہر نکل رہے ہیں، جتنی بڑی تعداد میں لوگ نکل رہے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی، 13 اپریل کو پشاور میں بہت بڑا جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس جلسے میں شرکت کریں گے۔

Comments

- Advertisement -