منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

‘جنوبی پنجاب کی ترقی کیلیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کی گئی ‏لیکن موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سےجنوبی پنجاب سے تعلق رکھنےوالے ممبران اسمبلی نے ملاقات ‏کی جس میں خسروبختیار، عثمان بزدار، ہاشم جواں بخت، فاروق اعظم، راناقاسم نون، سردارنصراللہ ‏دریشک، طاہراقبال، عبدالغفاروٹو، میاں شفیق آرائیں، سردارعامرطلال گوپانگ، سمیع اللہ چوہدری، ‏حسنین دریشک اور دوست مزاری شریک تھے۔

ملاقات میں جنوبی پنجاب میں عوامی فلاحی، ترقیاتی اورسیکرٹیریٹ کےقیام سےمتعلق گفتگو کی ‏گئی اور ممبران نے اپنے متعلقہ حلقوں میں مسائل کےحل کیلئے تجاویز پیش کیں۔

- Advertisement -

سڑکوں، پینےکےصاف پانی کی فراہمی اور دیگر ترقياتی منصوبوں پر تجاویز دی گئیں۔ ممبران ‏نےجنوبی پنجاب میں خصوصی دلچسپی اورترجیحات پروزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔

ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کےعوام کو نظرانداز کیا گیا، پی ‏ٹی آئی حقیقی معنوں میں جنوبی پنجاب کی ترقی پر عملدرآمد کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے ممبران کومسائل کےحل کوترجیحی بنیادوں پرممکن بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ‏کہ ماضی میں جنوبی پنجاب وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کی گئی لیکن موجودہ حکومت جنوبی ‏پنجاب کی ترقی کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائےگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں خوشحالی اورمعاشی ترقی قانون کے يكساں اطلاق سے ہے، عوام ‏کو انصاف کی يكساں فراهمی سےہی ترقی وخوشحالی یقینی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں