ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی سے متعلق فیصلے جلد ہوں گے، چیئرمین پی سی بی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم فیصلے چند ہفتوں میں کر لیے جائیں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، میری اننگز تو اب شروع ہوئی ہے، نئی ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی سے متعلق فیصلے چند ہفتوں میں کر لیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنا عہدہ سنبھالا تو ورلڈکپ میں کچھ ہی ماہ باقی تھے اور اسی وجہ سے ٹیم انتظامیہ اور کپتان سرفراز احمد کی تبدیلی سے متعلق فیصلہ نہیں کیا۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ بورڈ میں تبدیلیاں کتنے عرصے میں کر دی جائیں گی تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ تبدلیوں کے معاملے میں جلدی نہیں کر رہے، تاہم اہم نوعیت کے فیصلے پہلے لیے جائیں گے۔

- Advertisement -

احسان مانی کا کہنا تھا کہ آئندہ 4 سال کے دوران قومی ٹیم کی سرگرمیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی تمام فیصلے لیے جائیں گے جبکہ تبدیلی کے لیے ایک باقاعدہ طریقہ کار کو اپنایا جائے گا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ملاقات کے بارے میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات معمول کے مطابق تھی، مکی آرتھر نے بطور ہیڈ کوچ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کی رپورٹ سے قبل اس بارے میں کوئی جواب نہیں دیا جاسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں