تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’بابر اعظم کو آؤٹ کریں گے تو سیریز جیتیں گے‘

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ملتان میں ہوگا۔

ون ڈے سیریز کے لیے پاک ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے آج میدان میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان نے میڈیا سے گفتگو کی۔

صحافی نے نکولسن پوران سے سوال کیا کہ آپ نے پاکستان سے سیریز جیتنے کے لیے کیا پلان بنایا ہے۔

جواب میں ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ ہم اسی صورت میں جیتیں گے جب بابر اعظم کو آؤٹ کریں گے۔

ویسٹ انڈیزایک خطرناک ٹیم ہے، بابر اعظم

دوسری جانب بابر اعظم نے کہا کہ ہم جوبھی میچ کھیلیں کوشش ہوتی ہے اپنا 100 فیصد دیں کوشش کریں گے کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلیں ویسٹ انڈیزایک خطرناک ٹیم ہے لیکن ہم بھی ایک ماہ سےتیاری کر رہےہیں بطور ٹیم اگر اچھا پرفارم کرے تو نتائج اچھے ملتے ہیں میرا پہلا گول یہی ہوتاہےکہ میچ جیتناہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں لوگوں نےبہت سپورٹ کیاتھا لوگوں کوکہوں گامیچ دیکھنےآئیں اورٹیم کو سپورٹ کرے آہستہ آہستہ سب ٹیمیں یہاں آئیں گی۔

Comments

- Advertisement -