جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

نظر کی کمزوری کا بہترین اور آسان علاج

اشتہار

حیرت انگیز

نظر کی کمزوری کے بہت سے اسباب ہیں جو بینائی کی خرابی اور مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں، اس میں سب سے اہم وجہ عمر کا بڑھنا بھی ہے۔

اس کے علاوہ کمپیوٹر اسکرین پر دیر تک کام کرنا، موبائل فون کا استعمال اور نیند کا پورا نہ ہونا بھی آنکھوں کی بینائی پر گہرا اثر ڈالتا ہے جس کیلئے صرف اپنی آنکھوں کو چند منٹ تک آرام دینا کافی نہیں ہے بلکہ بہت احتیاط کی ضروت ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر عیسیٰ نے نظر کی کمزوری کے اسباب اور اس کے علاج کے حوالے سے ایک اہم نسخہ ناظرین کو بتایا جس پر عمل کرنے سے چند ماہ میں نظر کی کمزوری کی شکایت دور ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ کسی کو بھی نظر کی کمزوری کی شکایت ہو سوائے موتیا یا جالا کے وہ یہ نسخہ استعمال کرسکتے ہیں خواہ وہ بچے ہوں یا بڑے دونوں کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے اور اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس بھی نہیں ہیں۔

ڈاکٹر عیسیٰ نے کہا کہ ایک چھٹانک سونف کو ہاون دستے میں اچھی طرح کُوٹ لیں، یاد رہے کہ ہاون دستہ لکڑی کا یا پتھر کا ہونا چاہیے لوہے یا اسٹیل کا نہ ہو، سونف کو کوٹنے کے بعد چھان لیں اور باریک سفوف کو نکال لیں۔

اس کے بعد اس سفوف میں پسے ہوئے کابلی چنے کا سفوف بھی ہم وزن شامل کرلیں اور حسب ذائقہ مصری بھی ڈال لیں، اب اس پاؤڈر کو بچوں کیلیے آدھا چمچ اور بڑوں کیلئے ایک چائے کا چمچ دودھ میں ڈال کر صبح شام پلائیں۔

انہوں نے کہا ایک سے دو ماہ میں اس کا بہترین رزلٹ سامنے آجائے گا، اگر اس کے کھانے سے آپ سے سر میں درد شروع ہوجائے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ اس کا مطلب ہے آنکھوں کی بینائی بہتر ہورہی ہے لہٰذا چشمے کا نمبر چیک کرائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں