اشتہار

عزیزآباد،زیرزمین ٹینک سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئےعزیزآباد میں پانی کے زیر زمین ٹینک سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرلیا۔

gun-post-4

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی پولیس نے مذکورہ کارروائی گزشتہ رات عزیز آباد کے علاقے میں لال قلعہ گراؤنڈ کے قریب واقع ایک گھر میں کی گئی اسلحہ زیر زمین ٹینک میں چھپایا گیا تھا جسے دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔

- Advertisement -

gun-post-3

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحے میں اینٹی ایئر کرافٹ گنز، اسنائپر رائفلیں، بولٹ پروف جیکٹس، ایس ایم جی ، ایل ایم جی، دستی بم، رائفلیں ، ہیلمٹ ، بڑی مقدار میں گولیاں اور راکٹ لانچر سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا ہے جسے  چار ٹرکوں میں ڈی آئی جی کے دفترمنتقل کیا جارہا ہے۔

gun-post-2

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ ایک سیاسی جماعت کا ہے جسے دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا تا ہم کارروائی کے دوران کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے سرچ آپریشن کے بعد اسلحہ کو منتقل کرنے کے لیے چار ٹرک منگوالیے گئے ہیں۔

gun-post-1

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ محرم الحرام کے مہینے میں فرقہ ورانہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا تا ہم حساس اداروں کی پیشگی اطلاع پر کی گئی کارروائی کے نتیجے میں کراچی کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ کی میڈیا سے گفتگو


دوسری جانب آئی جی سندھ مشتاق مہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے مزید اسلحے کی برآمدگی اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ایسی کوئی بھی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

ان کا کہنا تھا، ’لندن میں مقیم کچھ عناصر را کی مدد سے کراچی میں بدامنی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اس عمل میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کی مدد بھی شامل ہے‘۔

Karachi Large consignment of arms captured by arynews

آئی جی سندھ نے چھاپہ مارنے والی پولیس پارٹی کے لیے 10 لاکھ روہے انعام کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد ہونے والے اسلحہ میں سرکاری اور نیٹو کا اسلحہ بھی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں