منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

سرکاری اسلحہ چوری کی خبر پر تھانہ مدینہ کالونی پولیس کو بھی ہوش آ گیا، کوت سے پستول واقعی غائب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کے ہاتھوں سرکاری اسلحہ چوری میں ملوث پولیس کانسٹیبلز گرفتار ہوئے تو مدینہ کالونی پولیس کو ہوش آیا، اور پتا چلا کہ واقعی کوت سے 3 قیمتی سرکاری 9 ایم ایم پستول غائب تھے، جس پر مدینہ کالونی پولیس نے سعید آباد تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

سی ٹی ڈی انٹیلجنس ونگ آرمز ٹریفکنگ مانیٹرنگ ڈیسک نے 25 فروری کو تھانے میں ڈیوٹی کے دوران سرکاری اسلحہ چوری کرنے اور ہتھیاروں کی خرید و فرخت کا منظم دھندہ کرنے والے 2 پولیس کانسٹیبلز اویس اور عبدالقادر کو گرفتار کیا تھا، مدینہ کالونی پولیس کو ابھی معلوم ہوا ہے کہ ان کے تھانے سے 55 دن پہلے 3 قیمتی سرکاری ہتھیار چوری ہو چکے ہیں۔

سعید آباد تھانے میں دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ ہیڈ محرر مدینہ کالونی جہانگیر موسیٰ کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش سے اہلکار عبدالقادر اور اویس کی گرفتاری کی اطلاع ملی، سی ٹی ڈی پہنچ کر گرفتار ملزمان سے تفتیش کی تو انکشافات سامنے آئے کہ اویس باکسر کی فروری اور مارچ میں سنتری پہرہ کوت ڈیوٹی تھی۔

ہتھیار چوری پولیس کانسٹیبلز آرمز ٹریفکنگ ہتھیار چوری پولیس کانسٹیبلز

ایف آئی آر کے مطابق ڈیوٹی کے دوران مختلف اوقات میں اویس نے سرکاری باکس کا تالا کھول کر تین سرکاری نائن ایم ایم پستول نکالے اور اپنے گھر لے گیا، 2 پستول میٹھادر میں تعینات کانسٹیبل عبدالقادر کو 1 لاکھ 45 ہزار میں بیچے۔


سرکاری ہتھیار چوری کرنے والے کانسٹیبلز سے خریداری کرنے والے کون تھے؟ انٹیروگیشن رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف


مدعی نے کہا ’’ملزم کے انکشاف اور اعتراف کے بعد میں واپس تھانے آیا، کوت میں رکھے ہوئے نائن ایم ایم کے باکس چیک کیے تو ایک باکس میں سے پلاسٹک کے تین ڈبے خالی تھی، کانسٹیبل اویس نے سنتری ڈیوٹی کے دوران خیانت کرتے ہوئے 3 پستول چوری کیے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں