اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ سے پیر کی صبح تک ملک بھر میں مزید بارشوں اوربرفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جمعرات کی رات سےاتوارکی صبح تک بلوچستان میں اکثرمقامات پربارش کاامکان ہے جبکہ جمعے اور ہفتے کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی باران رحمت برسنے کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اورکشمیر کے اکثرمقامات پربارش جبکہ پہاڑوں علاقوں میں برفباری کا امکان ہے اسی طرح جمعہ کی رات سے ہفتہ تک بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق ہفتہ اور اتوارکو مالاکنڈ، ہزارہ بلیٹ،کشمیر میں لینڈسلائیڈ جبکہ موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی اور نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل یعنی 27 فروری کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ہونے والے درجہ حرارت
مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور ،حید رآباد، ٹھٹھہ ڈویژن،اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈہوئی جبکہ دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے مالم جبہ 39، سیدوشریف 14 ، کاکول 09 ، پشاور (سٹی 08، ائیرپورٹ 06)، چراٹ 06،لوئر دیر، بالاکوٹ03 ،اپر دیر 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اسی طرح پنجاب کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ 13 اور کم سے کم 03 ملی میٹر بارش ہوئی۔
سندھ کے علاقے بدین میں 12، مٹھی تھرپارکر 06، ٹھٹھہ، ٹنڈو جام 01 ملی میٹر اسی طرح آزاد کشمیر کے علاقوں راولاکوٹ 20 ،کوٹلی 12، گڑھی دوپٹہ 06 ، مظفر آباد میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں مری میں 11 اور مالم جبہ میں 03 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت کالام میں منفی 09 ریکارڈ کیا گیا اسی طرح بگروٹ میں منفی 5، اسکردو، استور میں منفی 5، مالم جبہ، ہنزہ، میر کھائی میں منفی 4، پارہ چنار میں منفی 3، چترال اور درویس میں منفی 2 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔