پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کراچی میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت برس پڑتی، ہلکی بارش کے نتیجے میں گرمی کا زور ٹوٹنے لگا، موسم خوش گوار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج شام صوبائی دارالحکومت کراچی میں ہلکی بارش ہوئی، شہر قائد کے علاقوں نیوکراچی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، شادمان ٹاؤن، بفرزون میں ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔

نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، ایف بی ایریا اور اطراف کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سپرہائی وے، اسکیم نمبر 33، گلزار ہجری، سعدی ٹاؤن میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ گارڈن، سائٹ ایریا، صدر، لانڈھی، ملیر، ایئرپورٹ، گلشن حدید میں بھی ابر رحمت برسی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکی بارش کے باعث چھ موٹر سائیکل ہوگئے

ہوا میں نمی کا تناسب 70 فی صد، اور رفتار 17 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر قائد میں مزید بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ہری پور اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں برسات کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے جو پانچ دن تک رہے گا اور اسی دوران پنجاب،خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بارش متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں