The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں آج موسم خشک اور مطلع صاف رہے گا

کراچی : صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج موسم خشک اور مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 19.6 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آج بھی موسم خشک رہے گا ، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 سے 80 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد ہے تاہم بالائی خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں موسم منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں