کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد، رفتار 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، سمندری ہواؤں کے بحال ہونے سے درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی کے سمندر میں ایک ہوا کا کم دباؤ موجود ہے اور اس کا کم دباؤ کے رخ کا اندازہ آئندہ کچھ دنوں میں ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کو مختلف علاقوں سے نکال دیا گیا ہے جبکہ کرنٹ لگنے سے مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔