کراچی : آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ بلوچستان اور پنجاب میں گرم اور خشک ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں اور کشمیر میں چند مقامات پرآندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور لاڑکانہ میں پچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قبل ازیں جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح کم سے کم درجہ حرارت 28اور ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد تھا۔