تازہ ترین

گرمی کی شدت جاری‘ بالائی علاقوں میں بارش ہوگی

کراچی: شہرِقائد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں موسمِ گرما میں سورج کی قہرسامانی کم نہ ہوئی‘ میدانی علاقوں میں موسم آج اور کل شدید گرم رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج (اتوار) اور کل ملک کے بیشتر میدانی علاقوں خصوصاً پنجا ب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور سرگودھا،فیصل آباد ، راولپنڈی، پشاور، ڈی آئی خان ، بنوں، سبی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں موسم شدید گرم رہے گا۔

دریں اثنا ملک کے بالائی علاقہ جات جن مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر شامل ہیں ان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کچھ اس طرح رہا سبی50، دادو، نورپورتھل، بھکر، لاڑکانہ، موہنجوداڑو49، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، رحیم یار خان، ڈی جی خان48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے جس کے سبب شہرِ قائد کے شہری آج بھی ایک گرم دن گزاریں گے۔

زرعی مشورے


موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر کسان حضرات سےگزارش ہے کہ مندرجہ ذیل مشوروں کو مدنظر رکھیں۔

 موسم کی شدت کے پیش نظر کھڑی فصلوں کی آبپاشی کے لیے مناسب بندوبست کریں-
چاول کے کاشتکار فصل کی کاشت مکمل کرلیں –


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -