تازہ ترین

موسم کے حوالے سے آج کی تازہ خبر

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیش تر علاقوں میں آج اتوار کو موسم سرد اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مغربی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بلوچستان، خیبر پختون خوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے، بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے، جب کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختون خوا کے بیش تر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی ہے، جب کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، اور مری، گلیات اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، موسیٰ خیل، مکران، کوہلو میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی ہے، اس دوران پنجگور، گوادر، تربت، کیچ اور مکران میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

سندھ کے بیش تر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، جب کہ شام اور رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -