تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

شادی میں شریک مہمانوں کو برتن دھونے پڑ گئے! دلچسپ واقعہ

شادی کی تقریبات زندگی کے سب سے خوبصورت لمحات ہوتے ہیں اور ان لمحات کو یادگار بنانے کےلیے دلہا دلہن اور ان کے اہل خانہ اپنی تمام جمع پونجی لوٹا دیتے ہیں۔

شادیوں کو یادگار بنانے کے چکر میں کئی مرتبہ ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جو خبروں کی زینت بنتے ہیں اور صارفین کو ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ اپنے قارئین کی نظر کررہے ہیں جس میں شادی کو یادگار بنانے کےلیے جوڑے نے کپڑوں اور ہال پر اتنا خرچہ کیا کہ شادی کے روز انہیں سیلف کیٹرنگ کرنی پڑی۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر ایک صارف نے شیئر کیا، دلہن کی رشتے دار خاتون نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جوڑے نے شادی کےلیے انتہائی مہنگا ہال بک کیا اور دلہن کےلیے بھی مہنگا ترین لہنگا تیار کروایا گیا جس کی وجہ سے ان کے سارے پیسے صرف ان دو چیزوں پر خرچ ہوگئے۔

پیسے کم پڑنے کے باعث دلہادلہن نے شادی کے روز سیلف کیٹرنگ (خود برتن دھونے اور کھانا بنانے) کا فیصلہ کیا۔

خاتون صارف نے لکھا کہ تقریب میں کھانا بھی بہت کم بنایا گیا جس کی وجہ سے آدھے سے زیادہ مہمان بھوکے ہی واپس گئے اور کم مہمانوں کو مجبوراً برتن دھونا پڑے۔

خاتون نے کہا کہ میرا دوست خالی پلیٹ لیکر واپس آیا تو میں نے بغیر کھانا لیے واپس آنے کا سوال کیا تو اس نے بتایا کہ کھانا ختم ہوگیا، جس پر ہم نے دلہن کی والدہ سے کھانا کم پڑنے کی شکایت کی لیکن انہوں نے ہماری شکایت کا ازالہ کرنے کے بجائے برا سا منہ بناکر کہا کہ ‘بس اور کھانا نہیں ہے’۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اتنا سب ہونے کے بعد ہمیں اصل کہانی کا علم ہوا کہ دلہا نے جگہ اور دلہن کے جوڑے پر ساری رقم خرچ کردی جس کے باعث کیٹرنگ کےلیے ان کے پاس پیسے ہی نہیں بچے۔

صارف نے لکھا کہ اس دوران ایک شخص ہمارے پاس آیا اور مجھ سمیت دس مہمانوں کو باورچی خانے میں لے گیا جہاں پنکھا تک موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے وہاں شدید گرمی تھی۔

خاتون صارف نے پوسٹ میں بتایا کہ کچن میں پلیٹس، ڈشز، گلاس اور کپس کی بہتات تھی اور اس شخص نے ہمیں یہ تمام برتن دھونے کا کہا کیوں کہ دلہا دلہن نے برتن دھونے کےلیے کسی کو بلایا ہی نہیں تھا۔

ان تمام معاملات کے باعث دلہا دلہن کے ساتھ ہم 10 مہمانوں کو بھی برتن دھونے پڑے اور تقریب کا زیادہ تر وقت ہم نے کچن میں گزارا جہاں ہماری کہونیاں پانی اور صابن میں ڈوبی ہوئی تھیں۔

پوسٹ کے آخر میں خاتون صارف نے شادی میں پیش آئے دیگر واقعات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کہانی تین سال پرانی ہے لیکن انہوں نے یہ کہانی اس لیے شیئر کی تاکہ صارفین کو ہنسنے کا موقع ملے۔

خاتون نے مزید بتایا کہ شادی کے تین سال بعد جوڑے میں طلاق بھی ہوچکی ہے اور اب دلہن کی دوسری شادی کا دعوت نامہ مجھے موصول ہوا لیکن میں نے جانے سے انکار کردیا۔

Comments

- Advertisement -