کراچی: بے نظیربھٹو شہیدکی بڑی صاحبزادی بختاوربھٹو نے اپنی مہندی، نکاح اور ولیمے کی تقاریب کے لئے ڈریس ڈیزائن کرالئے، شادی کے سلسلے میں تقاریب کا آغاز 24 جنوری سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بےنظیربھٹو شہیدکی بڑی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی کی تیاریاں جاری ہے ، بختاوربھٹونے مہندی، نکاح اور ولیمے کی تقاریب کے لئے ڈریس ڈیزائن کرالئے ہیں۔
بختاوربھٹوکی شادی کےسلسلےمیں تقاریب کا آغاز24جنوری سےہوگا،بلاول ہاؤس میں 24جنوری کو میلادمنعقدکی جائے گی اور آئندہ ہفتےسےبلاول ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں روک دی جائیں گی۔
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی مہندی کی تقریب 27جنوری کوہوگی جبکہ نکاح 29 جنوری کو ہوگا، کوروناکےباعث شادی کی تقاریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا جارہا ہے۔
یاد رہے بختاور زرداری کی منگنی 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، ان کے منگیتر محمود چوہدری پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
منگنی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوویڈ 19 کا شکار ہونے اور قرنطینہ میں ہونے کے باعث شریک نہ ہوسکے تاہم وہ ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں موجود رہے۔