جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

مہنگی ترین منشیات ویڈ کی اسمگلنگ کا نیا طریقہ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں آن لائن رائیڈرز کے ذریعے منشیات ویڈ اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے، ایس آئی یو نے سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں جس میں بتایا گیا کہ منشیات ویڈ کی اسمگلنگ کیلیے اب نیا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ہاتھوں گرفتار ملزم عبدل نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ویڈ ایران سے مند، دہریجی پھر سعیدآباد تک موٹرسائیکل پر لائی جاتی ہے۔

جسے ویڈ سپلائر ملزم حسنین بلوچ کا گینگ وصول کرتا ہے، حسنین بلوچ آسکانی گینگ کا سرغنہ ہے، ایران سے نیٹ ورک چلا رہا ہے۔ ایران میں موجود ویڈ گینگ سربراہ حسنین بلوچ کی تصویر اے آر وائی نے حاصل کرلی

ملزم عبدل نے بتایا کہ سعیدآباد میں منشیات حنیف بلوچ وصول کرتا ہے پھر پوش علاقوں میں سپلائی کی جاتی ہے۔

منشیات کی قیمت25ہزارروپے فی گرام ہے جس کی ادائیگی آن لائن کی جاتی ہے، رائیڈر کو ایڈریس کی پرچی دی جاتی ہے، ڈیلوری پر معاوضہ ملتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں