تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں کس طرح مدد ملی؟ ترک صدر نے بتادیا

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ویک اینڈ لاک ڈاؤن سے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد ملی، مرحلہ وار معمولات زندگی میں لوٹ آئیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترک نے وبائی مرض کے دوران 57 ممالک کی مدد کی، آج 7 صوبوں کے لیے انٹرسٹی ٹریول پابندی کو ختم کرنا ہے، 11 مئی سے مالز، باربر شاپس، کپڑے کی دکانیں کھلنا شروع ہوجائیں گی۔

ترک صدرنے کہا کہ جامعات 15 جون سے دوبارہ تعلیمی سلسلہ شروع کریں گی، 65 سال سے زائد، 20 سال سے کم عمر شہری ویک اینڈ پر 4 گھنٹے کے لیے باہر جاسکتے ہیں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی میں معمولات واپس لانے کا مرحلہ مئی، جون، جولائی پر مشتمل ہوگا۔

مزید پڑھیں: ترک صدر کا عوام کو فیس ماسک مفت فراہم کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ ترکی میں کرونا وائرس کے باعث 3 ہزار 461 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ وائرس سے 68 ہزار 166 افراد صحت یاب ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول میں کورونا مریضوں کے لیے دو نئے اسپتال بنانے اور ملک بھر میں فیس ماسک مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت بڑی تعداد میں مفت فیس ماسک تقسیم کر چکی ہے اور جب تک وبا پر مکمل قابو نہیں پا لیا جاتا، شہریوں کو مفت ماسک کی فراہمی کے لیے بڑے پیمانے پر تیاری کا عمل جاری رہے گا۔

Comments

- Advertisement -