تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار تعین پاکستان کے لیے موزوں نہیں: ڈیلرز کا رد عمل

کراچی: پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طریقہ کار پاکستان کے لیے موزوں نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کے طریقہ کار پر پٹرویلم ڈیلرز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، اور اس پلان کو ناقابل عمل قرار دے دیا ہے۔

چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار سے ایسی صورت حال پیدا ہو جائے گی کہ پٹرول پمپ خشک ہو جائیں گے۔

انھوں نے کہا اس نئے پلان سے پٹرولیم مصنوعات کا بحران ہوا تو پٹرولیم ڈیلرز اس کے ذمہ دار نہیں ہوں گے، کسی بھی ناخوش گوار صورت حال پر پٹرولیم ڈیلرز نہیں حکومت ذمہ دار ہوگی۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ وار نظرثانی ملک بھر میں قیمتوں کے بارے میں الجھن پیدا کر دے گی، موجودہ 15 دن کی نظرثانی میں ملک میں اوگرا کی قیمتوں کو لاگو کرنے میں کم از کم 2 دن لگتے ہیں۔

ڈیلرز کے مطابق ہفتہ وار قیمت کا طریقہ کار دیگر ممالک کے مطابق ہوگا لیکن ہمارے ملک کے لیے موزوں نہیں ہے۔ اس لیے تیل کی مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار بنیادوں پر تعین پر عمل درآمد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرولیم ڈیلرز دونوں کے لیے ممکن نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -