تازہ ترین

خوش آمدید 2023! نئی امیدوں کے ساتھ سالِ نو کا شاندار استقبال

خوش آمدید 2023! دنیا آنکھوں میں نئی امیدیں سجائے نئے سال کا استقبال کر رہی ہے۔ دعا ہے 2023 میں پاکستان میں معاشی و سیاسی استحکام آئے، مہنگائی کے ستائے عوام کی پریشان کم ہوں اور دہشت گردی جڑ سے ختم ہو جائے، آمین۔

دنیا میں سب سے پہلے نیوزی لینڈ والوں نے نئے سال کا استقبال کیا۔ 12 بجتے ہی آکلینڈ اسکائی ٹاور روشنیوں سے جگمگا اٹھا اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان میں بھی شہری سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں۔ 12 بجتے ہی مختلف علاقوں میں آتش بازی کی گئی جس سے رنگوں اور روشنیوں سے آسمان جگ مگ کرنے لگا۔

اس کے علاوہ ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر پر 12 بجتے ہی جشن شروع ہوگیا، میوزک اور لائٹ شو نے رنگ جما دیا جبکہ بڑی تعداد میں شہری جمع ہو کر جشن منا رہے ہیں۔

تائیوان اور سنگاپور میں سالِ نو کا شاندار جشن منایا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر پر بھی شاندار آتش بازی کی گئی جبکہ جاپان میں بھی دلکش انداز میں سالِ نو کا استقبال کیا گیا۔

 

Comments

- Advertisement -