تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

فلم ’ویلکم 3‘ کا حصہ نہ بنائے جانے پر نانا پاٹیکر پھٹ پڑے

ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار نانا پاٹیکر نے ویلکم فرنچائز کی تیسری قسط کا حصہ نہ بنائے جانے پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 2007 میں انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی سُپرہٹ فلم ’ویلکم‘ میں نانا پاٹیکر نے (اُدے شیٹی) جبکہ اداکار انیل کپور نے (مجنوں بھائی) کا کردار نبھایا تھا۔

ان کرداروں کے ڈائیلاگز آج بھی لوگوں کو یاد ہیں اور اکثر میمز کا حصہ بھی رہتے ہیں۔ دونوں نے ویلکم فرنچائز کی دوسری قسط میں بھی مرکزی کردار نبھایا تھا تاہم تیسری قسط میں دونوں شامل نہیں۔

نانا پاٹیکر آئندہ فلم ’دی ویکسین وار‘ میں نظر آئیں گے۔ اس کے ٹریلر لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ لگتا ہے میں بہت بوڑھا اور تھکا ہارا ہے جس کی وجہ سے ’ویلکم 3‘ میں نہیں لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ’دی ویکسین وار‘ کے فلمسازوں کو ایسا محسوس نہیں ہوتا جس کی وجہ سے مجھے اس فلم میں کاسٹ کیا گیا۔

تقریب میں ’اُدے شیٹی‘ نے کہا کہ اگر آپ اچھا کام کرنا چاہتے ہیں تو فلم انڈسٹری میں کبھی آپ کیلیے دروازے بند نہیں ہوں گے، اگر آپ محنت کرنا چاہتے ہیں تو لوگ خود ہی کام لے کر آپ کے پاس آئیں گے۔

نانا پاٹیکر نے کہا کہ میں ہر فلم میں پہلی اور آخری فلم سمجھ کر کام کرتا ہوں، ہر کسی کو موقع ملتا ہے لیکن یہ اس پر ہے کہ وہ کر کے دکھاتا ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ ویلکم فرنچائز کی تیسری قسط کا نام ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ رکھا گیا ہے جو 20 دسمبر 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار نے 7 ستمبر کو اپنی سالگرہ کے موقع پر اس کا ٹیزر جاری کیا تھا۔ احمد خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں سنجے دت، ارشد وارثی، پریش راول، جونی لیور، راجپال یادیو، سنیل شیٹی، ڈیشا پٹانی، جیکلین فرنانڈز اور روینہ ٹنڈن و دیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -