اشتہار

ہوٹل پہنچنے پر قومی ٹیم کا شاندار استقبال، شائقین نے ملی نغمے گائے

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن : ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ہارنے کے باوجود میلبرن میں پاکستانی شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا۔

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب قومی ٹیم کے کھلاڑی واپس ہوٹل پہنچے تو شائقین کی جانب سے کس طرح ان کو خوش آمدید کہا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی پاکستانی کرکٹرز کی بس آکر رکی تو ہوٹل کے باہر پہلے سے موجود شائقین نے قومی نغمے گاتے ہوئے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا۔

- Advertisement -

شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ تم جیتو یا ہارو سنو ہمیں تم سے پیار ہے، اس دوران شائقین نے ویڈیوز بنائیں اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف میں نعرے بھی لگاتے رہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔

قبل ازیں فائنل میچ میں شکست کے باوجود میلبرن گراؤنڈ کے باہر کرکٹ کے متوالے ہَلّہ گلّہ کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔

پاکستانی کرکٹ شائقین کا کہنا تھا کہ میچ ہارنے کا افسوس نہیں، افسوس اُس وقت ہوتا جب دس وکٹوں سے ہارتے، اس بار ورلڈکپ نہیں جیتے تو کیا ہوا؟ اگلی بار جیت جائیں گے، ہمیں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے ہماری ٹیم نے پوری قوت سے مقابلہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں