تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

شاباش جوانوں! عارف علوی نے فوجی جوانوں و افسران کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد : وطن کی خاطر جان عزیز قربان کرنے والے شہداء کو ستارہ بسالت جبکہ بہترین کارکردگی اور مہارانہ صلاحتوں کا مظاہرہ کرنے پر فوجی افسران کو ستارہ جرات, ستارہ بسالت, تمغہ جرات سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کی مناسبت سے ایوان صدر میں مسلح افواج کے جوانوں و افسروں کےلیے تقسیم اعزازات کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران صدر مملکت عارف علوی نے ونگ کمانڈر نعمان کو ستارہ جرات جبکہ ایئروائس مارشل ظفر اسلم اور گروپ کیپٹن رانا الیاس حسن کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

خیال رہے کہ ونگ کمانڈر نعمان نے 27فروری 2019 کو بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا جن میں سے ایک بھارتی مگ طیارہ پاکستان میں گرا تھا جس میں سوار پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔۔

سربراہ مملکت کی جانب سے کی جانب سے کیپٹن جنید عرفان عباسی شہید اور حوالدار انجینئر محمد آصف کو بعد از شہادت ستارہ بسالت سے نوازا، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن جنید عرفان شہید کا اعزاز ان کے والد نے وصول کیا۔

تقریب کے دوران حوالدارعبدالرحمان، حوالدارعبدالنصیر، صوبیدار میجر منور خان اور صوبیدار منیر احمد کو بعد از شہادت ستارہ بسالت سے عطا کیا گیا۔

عارف علوی نے نائیک سلیم اللہ کو ان کی شہادت کے بعد ستارہ بسالت سے نوازا جبکہ حوالدار امیر علی شاہ کو بھی بعد از شہادت ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔

صدر پاکستان نے سپاہی عامر خان، سپاہی رمیز علی، سپاہی میر عالم، سپاہی فخرعباس، سپاہی امداد اللہ خان، سپاہی سمیع اللہ بیگ کو بھی بعد از شہادت ستارہ بسالت سے نوازا جبکہ لانس نائیک نذیر خان کو دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جام نوش کرنے پر بھی ستارہ بسالت دیا گیا۔

سپاہی انور جان، سپاہی محمد وارث شعبان، نائیک سلیم اللہ اور لیفٹیننٹ عمیر افتخار کو شہادت کے بعد صدر عارف علوی نے ستارہ بسالت عطا کیا۔

سربراہ مملکت کی جانب سے تقریب کے دوران ونگ کمانڈر محمد عمر چوہدری کو بعد از شہادت ستارہ بسالت سے نوازا گیا جبکہ ونگ کمانڈر حسن محمود صدیقی اور گروپ کیپٹن فہیم احمد خان کو تمغہ جرات سے نوازا گیا۔

Comments

- Advertisement -