تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

25 فٹ گہرے کنوئیں میں گرے ہاتھی کو کیسے نکالا گیا؟ زبردست ویڈیو وائرل

بھاری بھرکم ہاتھی کو سنبھالنا ویسے بھی مشکل ہے اور اگر یہ گڑھے میں گر جائے تب تو اسے نکالنا کسی بڑے چلینج سے کم نہیں ہوتا۔

بھارت کے شہر جھاڑ کھنڈ میں ہاتھی کا بچہ کھیت میں موجود 25 فٹ گہرے کنوئیں میں گر گیا جسے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد بخیر و عافیت باہر نکالا گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق انہیں ہاتھی کے چیخنے کی آوازیں سنائی دیں تو سب نے مل کر تلاش شروع کی، جس کے بعد ایک شخص نے کنوئیں کے پاس جاکر دیکھا تو 25 فٹ گہرے کنوئیں میں ہاتھی کا بچہ موجود تھا۔

ہاتھی زور زور سے بول کر مدد مانگ رہا تھا، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اُسے نکالنے کی کوشش کی تو انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے وائلڈ لائف حکام کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: سرکس کا ہاتھی بھاگ گیا

محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے آکر جگہ کا معائنہ کیا اور پھر بھاری مشینری طلب کی جس کی مدد سے اُسے باہر نکالا گیا۔ 2 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد ہاتھی کے بچے کو بمشکل باہر نکالا گیا۔

وائلڈ لائف کے رضاکاروں نے دوسرا گڑھا کھود کر اس کو پل نما بنایا جس پر ہاتھی چڑھا اور پھر آہستہ آہستہ وہ باہر کی طرف آگیا۔

Comments

- Advertisement -