جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

معروف موسیقار اے آر رحمان کا بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مشہور بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف ایک مؤثر گروہ کام کررہا ہے جس کی وجہ سے انہیں پراجیکٹس نہیں ملتے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں ایک گینگ ان کے خلاف جھوٹی افواہ پھیلا رہا ہے، مذکورہ گروہ موسیقار کو کام کرنے سے روکنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مکیش چھابڑا میرے پاس ایک پراجیکٹ لے کر آئے جنہیں میں نے دو دن کے اندر اندر گانا تیار کرکے دیا، اس موقع پر مکیش کا کہنا تھا کہ مجھے بہت سارے لوگوں نے آپ کو کام دینے سے منع کیا تھا لیکن پھر بھی میں آپ کے پاس آیا، جس کے بعد سے مجھے اندازہ ہوا کہ کوئی گروہ میرے خلاف کام کررہا ہے۔

موسیقار کا کہنا تھا کہ مجھے کئی طرح کی کہانیاں بھی سنائی گئیں، مکیش چھابڑا کی باتیں سننے کے بعد مجھے سمجھ آیا کہ بھارتی فلموں میں مجھے کام کیوں نہیں مل رہا ہے۔

آے آر رحمان نے مزید کہا کہ میں تقدیر پر پورا یقین رکھتا ہوں، مجھے اللہ پر بھروسہ ہے اور اس بات پر بھی یقین ہے کہ جو بھی آپ کے پاس آتا ہے اللہ کے ذریعے آتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں