جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آرمی چیف کا پاک امریکا بامقصد رابطوں کی ضرورت پر زور  

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید سے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے ملاقات کی، جس میں افغانستان کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکا کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے گورنمنٹ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر ک ےمطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان میں  انسانی بنیادوں پرامور بھی زیرغور آئے۔

- Advertisement -

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کیلئے پر عزم ہے اور  پائیدارامن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تمام فریقوں پر مشتمل افغان حکومت کی حمایت کرتے ہیں‘۔ آرمی چیف نے دونوں ملکوں کے درمیان بامقصد رابطوں کی ضرورت پر زور  دیا۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ نائب امریکی وزیرخارجہ نے افغان صورت حال پرپاکستان کےکردارکو سراہا جبکہ کابل سے غیرملکیوں کے انخلامیں پاکستان کےتعاون کی خصوصی تعریف کی۔ وینڈی شرمن نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کےساتھ مل کرچلنےکےعزم کا اعادہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ امریکا کی نائب وزیر خارجہ گزشتہ شب دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں، جہاں اُن کا استقبال وزارت خارجہ کے افسران اور امریکی سفارت خانے کے حکام نے کیا تھا۔

وینڈی شرمن سوئٹزرلینڈ،ازبکستان اور بھارت  سے دورہ مکمل کر کے پاکستان پہنچی ہیں۔ انہوں نے آج ملاقاتوں کے حوالے سے مصروف ترین دن گزارا، امریکا کی نائب وزیر خارجہ کی پہلی ملاقات مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف سے ہوئی، بعد ازاں وہ شاہ محمود قریشی سے ملیں اور پھر سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیا، اس کے بعد وہ جی ایچ کیو پہنچیں جہاں چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں