تازہ ترین

ویڈیو: یہودی آباد کاروں کا فلسطینیوں کی آبادی پر حملہ، درجنوں گھر نذر آتش کر دیے

رام اللہ: یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی آبادی پر حملہ کر کے درجنوں گھر نذر آتش کر دیے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیتِ المقدِس میں اسرائیلی فروسز کی وحشیانہ کارروائیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، ہوارا میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے 40 سے زائد گھروں، دکانوں اور کاروں کو نظرِ آتش کر دیا۔

جلائی گئی املاک میں بچوں کا اسکول بھی شامل ہے، انتہا پسند یہودیوں نے فلسطینیوں کی گاڑیاں بھی جلا دیں، سرِ راہ چلنے والے نہتے فلسطینوں پر براہ راست فائرنگ کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

شفاعت چوکی پر فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، متعدد فلسطینی زخمی اور ایک نواجوان شہید ہو گیا، جس کے بعد مقبوضہ بیتِ المقدِس کے علاقے نابلس میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نابلس میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک بدترین فوجی چھاپے میں 11 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا، جس کے رد عمل میں اسرائیلی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے قصبے ہوارا میں ایک فلسطینی نوجوان نے دو استعماری اسرائیلی آباد کاروں پر فائرنگ کر کے انھیں ہلاک کر دیا، آباد کاروں کی ہلاکت کے بعد انھوں نے بڑی تعداد میں فلسطینی آبادی پر حملہ کر کے گھر جلائے۔

Comments

- Advertisement -