لاہور میں گرمی سے میچ کے دوران ویسٹ انڈین کپتان ہیلی میتھیوز بیہوش ہوگئیں۔
ویسٹ انڈین کپتان ہیلی میتھیوز کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا پھر انہوں نے گراؤنڈ میں واپسی پر اسکاٹ لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی۔
بولنگ کے دوران ہیلی میتھیوز نے چار وکٹیں بھی حاصل کیں تھیں۔
میتھیوز ون ڈے کی تاریخ میں چار وکٹیں لینے کے ساتھ سنچری بنانے والی چوتھی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
کل سے 11 اپریل کے درمیان لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں بادلوں کا سسٹم داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم ہواؤں کے بادلوں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہونے سے ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں قدر کمی آنے کے امکانات ہیں۔