جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

ویسٹ‌ انڈیز نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

پورٹ آف اسپین: ویسٹ انڈیز نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ چار میچوں کی سیریز میں پاکستان کو اب بھی 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پورٹ آف اسپین میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے 138 ہدف کو بآ سانی حاصل کر کے چار میچوں کی سیریزمیں پہلی فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے تاہم ابھی بھی پاکستان کو 2-1 سے برتری حاصل ہے۔

ویسٹ انڈیز نے138 رنزکا ہدف 3 وکٹ پر حاصل کرلیا جس میں ایون لوئس کے 51  گیندوں پر 91 رنز کی جارحانہ اننگزنے نمایاں کردار ادا کیا جس میں انہوں نے 9 چھکے اور 5 چوکے کی مدد سے پاکستان کی بولنگ لائن کو تباہ کر کے رکھ دیا جس کی بنیاد لوئس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو آغاز اچھا نہ رہا محض پانچ رن کے مجموعی اسکور پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوگئے تاہم کامران اکمل کے 37 بالز پر 48 رنزاور بابر اعظم کے 43 رنزکے باعث قومی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد نے 4، عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے، شعیب ملک 2، فخر زمان 21، سرفراز 3، وہاب ریاض 1 رن بنانے میں کامیاب رہے، سہیل تنویر، شاداب خان 2 اور 3 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیمول بدری دو وکٹیں لے کر نمایاں باؤلر رہے۔

قومی کرکٹ ٹیم میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی جب کہ ویسٹ انڈیز نے روومین پاول کی جگہ جیسن حمد کو ڈیبیو کرایا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ احمد شہزاد کی طبیعت اب بہتر ہے اس لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ واضح رہے سرفراز الیون نے پہلے دو میچوں میں برتری حاصل کر رکھی ہے اور آج جیت کی صورت میں گرین شرٹس سیریز اپنے نام کرلیں گے۔

اسکواڈ

پاکستان: سرفرازاحمد (کپتان)، احمد شہزاد، کامران اکمل، بابراعظم، فخر زمان، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، سہیل تنویر، وہاب ریاض، حسن علی شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز: کارلوس بریتھویٹ (کپتان)، ایون لوئس، چیڈوک والٹن، مارلن سیمیولز، لینڈل سمینز، کیرون پولاڈ، جیسن محمد، جیسن ہولڈر، سنیل نرائن، کیسرک ولیمز اور سیمیول بدری کھیل رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں