تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لندن : شہریوں کو کار تلے روندنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی

لندن : پولیس نے برطانوی دارالحکومت میں شہریوں کو کار تلے روندنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا تھا، پولیس کا خیال ہے کہ واقعہ دہشت گردانہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں منگل کے روز ایک مشتبہ شخص نے تیز رفتار کار برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے سڑک پر موجود ہجوم پر چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔

برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی شہریوں کو روندتی ہوئی پارلیمنٹ ہاوس کے باہر سیکیورٹی رکاوٹوں سے ٹکرا کر رُک گئی تھی جس کے بعد جائے وقوعہ پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر کار سوار کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا تھا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ گرفتار شخص کی شناخت 29 سالہ صالح خاطر کے نام ہوئی ہے، جو سوڈانی نژاد برطانوی شہری ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے واقعے کو دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی قرار دیا جارہا ہے، جس کی تحقیقات کے سلسلے میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کار سوار کے ساتھیوں کی برطانوی شہر برمنگھم اور نوٹنگھم میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر سائیکل سوار اور دو راہگیر زخمی ہوئے تھے، جن میں سے سائیکل سوار اور ایک راہ گیر کو شدید زخموں کی وجہ سے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا تھا جبکہ تیسرے شخص کو جائے حادثہ پر طبی امداد فراہم کردی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ ملزم کے بارے برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 اور انسداد دہشت گردی پولیس کو کچھ معلوم نہیں جبکہ مقامی پولیس کو سوڈانی شخص کے معلومات حاصل ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم آئی 5 اور انسداد دہشت پولیس مذکورہ کیس کی تحقیقات میں 29 سالہ ملزم کی گرفتار کے بعد تعاون نہیں کررہی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز کار سوار شخص نے اچانک سڑک پر اپنا رخ تبدیل کیا اور دوسری جانب سگنل پر کھڑے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں دو راہ گیر اور ایک سائیکل سوار زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -