The news is by your side.

پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے اہم خبر

اسلام آباد : پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر ڈاکٹر ارشد تقی نے کہا کہ سن 2024 تک پاکستانی ڈاکٹروں کے امریکہ جانے اور پریکٹس کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن نے پاکستان میڈیکل کمیشن کی الحاق کی درخواست منظور کرلی۔

اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر ڈاکٹر ارشد تقی نے کہا کہ سن 2024 تک پاکستانی ڈاکٹروں کے امریکہ جانے اور پریکٹس کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔

ڈاکٹر ارشد تقی کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل پی ایم سی کا ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن سے الحاق ہو جائے گا۔

صدر پی ایم سی نے کہا کہ ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن کے ساتھ الحاق کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہو گیا،ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن پاکستان میڈیکل کمیشن کے نظام کا جائزہ لے کر الحاق کی منظوری دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن کے ساتھ الحاق کے عمل میں 12 سے 18 مہینے لگ سکتے ہیں۔

پی ایم سی پریزیڈنٹ نے مزید بتایا کہ امریکی فیڈریشن آف اسٹیٹ میڈیکل بورڈز کے وفد نے بھی جلد پاکستان آنے کی حامی بھرلی ہے اور انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف میڈیکل ریگولیٹری اتھارٹیز کا وفد بھی پاکستان آنے کو تیار ہوگیا ہے۔

حکام کے مطابق عالمی اداروں کی ایکریڈیٹیشن اور الحاق کے بعد پاکستانی میڈیکل اسٹوڈنٹس اور ڈاکٹر پوری دنیا میں بلا رکاوٹ کام کر سکیں گے، اگر پی ایم سی کو ختم اور پی ایم ڈی سی کو بحال کیا گیا تو عالمی اداروں سے الحاق کا عمل تعطل کا شکار ہو جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں