بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

کراچی، پولیس اہلکار منشیات فروشوں‌ کی پشت پناہی کرنے لگے، سنسنی خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سرکاری ملازمت کی آڑ میں منشیات فروشی کی پشت پناہی کرنے والے مزید پولیس اہلکار کے چہرے بے نقاب ہوگئے،گرفتار ملزم نے بھاری رشوت وصول کرنے والے اہلکاروں کے نام ظاہر کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ سے منشیات کا کاروبار کرنے والے ملزم رحمان گل نے دوران حراست انکشاف کیا ہےکہ اس کی پشت پناہی کرنے والے بااثر افراکا تعلق محکمہ پولیس ہے،رحمان گل نے بتایا کہ ہر سپاہی کو تین ہزار روپے دیتا ہوں۔

رحمان گل نے دوران تفتیش بتایا کہ علاقے میں منشیات فروشی کا کاروبار کرتاہوں اور میرے پاس پولیس والے آتے ہیں۔

- Advertisement -

ملزم نے بتایا کہ اہلکارشاہداسلم،معراج،عاشق بلیدی،پی سی ممتاز، راجہ سرفراز ودیگرآتےہیں اور ہر سپاہی بھاری رقم وصول کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے گزشتہ ماہ سرکاری ملازمت کا سہارا لیتے ہوئے منشیات فروشی کرنے والے ایکسائز انسپکٹر اور کانسٹیبل کو رنگے ہاتھوں پکڑ اتھا،اے این ایف نے ہیروئن اور اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاتھا۔

اے این ایف نے ایک کارروائی کے دوران گاڑی پر چھاپہ مارا، گل شیرکی گاڑی سے دو کلوہیروئن اور800گرام کوکین برآمد ہوئی۔

منشیات فروشی میں ملوث ایکسائز انسپکٹر اور کانسٹیبل رنگے ہاتھوں گرفتار، ہیروئن اور اسلحہ برآمد

اس حوالے سے اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم گل شیر ایکسائز میں انسپکٹر ہے، گرفتار ملزم گل شیر کی نشاندہی پر ایک اور کارروائی میں کاشف اورصمید نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے چار کلو ہیروئن، ایم پی فائیو رائفل اور ایم سی جی برآمد ہوئی، اے این ایف کے مطابق ملزم کاشف بھی ایکسائز میں کانسٹیبل ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں