جمیکا: ویسٹ انڈیز کھلاڑی شمرون ہیٹمائر نے باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ تھام کر کرکٹ شائقین کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سبینا پارک کنگسٹن جمیکا میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل تھے۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اور میدان کے چاروں جانب دلکش اسٹروک کھیلے۔
کیویز بیٹر مارٹن گپٹل کا بلا تیزی سے رنز اگل رہا تھا کہ ویسٹ انڈیز کھلاڑی شمرون ہیٹمائر نے باؤنڈری لائن پر ان کا ناقابل یقین کیچ تھام کر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’اس لڑکی سے شادی کروں گا جو کرکٹ میں دلچسپی نہ لے‘
شمرون ہیٹمائر کے اس شاندار کیچ پر میدان میں موجود کرکٹ شائقین کے علاوہ کمنٹیٹرز بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔
Some incredible catches in the first #WIvNZ T20I, including this screamer by Shimron Hetmyer 🤯
How it happened ➡️ https://t.co/D1ysOf4tQX pic.twitter.com/6jIf9UOkDO
— ICC (@ICC) August 11, 2022
ویسٹ انڈیز کھلاڑی کے شاندار کیچ کی ویڈیو آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی ہے جسے بے حد سراہا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شمرون ہیٹمائر کے شاندار کیچ پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ ٹی ٹوئنٹی میچ نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے اپنے نام کیا اور تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔