وکٹ لینےکےبعد آپ نے بہت سےکھلاڑیوں کو ڈانس کرتے ہوئے تو دیکھا ہوگا لیکن ایسی سیلیبریشن آپ نے پہلی کبھی نہیں دیکھی ہوگی.
گیانا ایمزون کے بولر سنکلیئر نے مچل سینٹنر کو آؤٹ کرکے جمناسٹک کا مظاہرہ کیا۔ ہوا میں تین بار قلابازی کھائی اور وکٹ کی خوشی منائی۔
اس منظر کو دیکھ کر میدان میں ساتھی کھلاڑی بھی حیران رہ گئے اور حیرت زدہ ہو کر کھلاڑی کی خوشی کو دیکھتے رہے۔
کپتان سمیت کھلاڑیوں نے سنکلیئر کو منفرد انداز میں خوشی منانے پر خوب داد دی، کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی جمناسٹک کا مظاہرہ کرنے پر شائقین لطف اندوز رہے ہیں۔
Double?? Treble?? Definitely Double Trouble in the Bubble!! What a celebration! #CPL20 #CricketPLayedLouder pic.twitter.com/3N2oKNAzRy
— CPL T20 (@CPL) September 3, 2020
سوشل میڈیا پر خوشی منانے کے اس منفرد انداز کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر مقبول ہو چکی ہے۔