فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کیپٹل ویلیوٹیکس کی وصولی کےلیے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔
ایف بی آر نے 10 کروڑ روپے سے زائد کی بیرون ملک منقولہ و غیرمنقولہ جائیداد پر ٹیکس عائدکیا تھا۔
ایف بی آر نے کیپٹل ویلیوٹیکس کی وصولی کےلیے قواعد سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بیرون ملک 10 کروڑ سے زائد کی غیرمنقولہ جائیداد پر 1 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک فیصدٹیکس، کیپٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں عائدکیا گیا ہے۔ بجٹ میں 1 فیصد ٹیکس مالی بل 2022 میں عائد کیا گیا تھا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کیپٹل ویلیو ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہو گا۔