تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ملبے تلے پیدا ہونے والی بچی کو کیا اغوا کرنے کی کوشش کی گئی؟

گزشتہ ہفتے شمالی شام میں زلزلے کے ملبے تلے پیدا ہونے والی بچی آیت کو اغوا کرنے کے حوالے سے خبروں کی اسپتال انتظامیہ تردید کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے ترکیہ اور شام میں آنے والے قیامت خیز زلزلے نے جہاں ہزاروں زندگیاں نگل لیں وہیں شمالی شام کے زلزلے سے متاثرہ علاقے میں ہزاروں ٹن ملبے تلے ایک نئی زندگی کا جنم ہوا تھا۔ قدرت کے اس کرشمے پر دنیا حیران تھی۔بچی کو عفرین کے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جب کہ اس کا نام آیت رکھا گیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اسپتال پر مسلح افراد کے حملے اور نومولود بچی کو اغوا کرنے کی کوششوں کی خبریں گردش کرتی رہیں جس کی اب اسپتال کے عہدیدار نے سختی سے تردید کر دی ہے۔

اس حوالے سے اسپتال کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسپتال کے ڈائریکٹر کو ایک میل نرس پر نومولود کے اغوا کی منصوبہ بندی کا شبہ تھا جو آیت کی فوٹو گرافی کر رہا تھا۔ اس شبے کی بنیاد پر اس میل نرس کو اسپتال سے برطرف کر دیا گیا تھا تاہم برطرفی کے چند گھنٹے بعد اس نے مسلح افراد کے ہمراہ اسپتال میں داخل ہوکر ڈائریکٹر پر حملہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسپتال میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے مسلح افراد نے کہا کہ انہیں اسپتال کے ڈائریکٹر کی تلاش ہے جس نے ہمارے دوست کو برطرف کیا ہے، ہمیں بچی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

اس واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے بچی کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی تعینات کی ہے جب کہ کئی بچی کے رشتہ دار ہونے کے دعویدار بھی سامنے آگئے ہیں۔ دنیا بھر سے اس بچی کو گود لینے کی پیش کش بھی کی جا رہی ہے۔

بچی کے ایک رشتہ دار صالح البدران کا کہنا ہے کہ آیت کی پھوپھی جو زلزلے میں بچ گئی ہیں اس کی پرورش کریں گی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آیت کو بدھ تک ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ شمالی شام کے جندیرس قصبے میں تباہ کن زلزلے کے دوران جنم لینے والی بچی معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی تھی جب کہ اس کے خاندان کے تمام افراد اس زلزلے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

ریسکیو کارکنان زلزلے کے 10 گھنٹے بعد آیت تک پہنچے تھے اور 5 منزلہ عمارت کے ملبے کو ہٹاتے ہوئے ان کی نظر بچی پر پڑی تھی۔ امدادی کارکنوں نے جب بچی کو ملبے سے باہر نکالا تو وہ ناف کے ذریعے اپنی ماں سے جڑی ہوئی تھی۔ ریسکیو کیے جانے کے فوری بعد بچی کو عفرین اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -