تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’ٹائم آؤٹ‘ پر درست فیصلہ کیا ہونا چاہیے تھا؟ ایم سی سی نے بتادیا

کرکٹ قوانین کے کسٹوڈین نے اینجلو میتھیوز کے ’ٹائم آؤٹ‘ پر اپنے موقف دے دیا، میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے بتایا ہے کہ امپائروں کا فیصلہ اس وقت کیا ہونا چاہیے تھا۔

میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) جو کہ کھیل کے قوانین پر گہری نظر رکھتا ہے اور اس کے کسٹوڈین کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، میتھیوز کے ’ٹائم آؤٹ‘ پر ان کا کہنا ہے کہ امپائروں کی کال درست تھی۔

ورلڈ کپ 2023 کے دوران سری لنکا کے اینجلو میتھیوز بنگلہ دیش کے خلاف مقابلے میں ’ٹائم آؤٹ‘ ہوئے تھے اور وہ بین الاقوامی کرکٹ میں پہلے کھلاڑی بنے تھے جنھیں اس طرح آؤٹ قرار دیا گیا۔

میتھیوز کی ہیلمٹ کی اسٹرپ ٹوٹی ہوئی تھی اور ڈریسنگ روم سے متبادل ہیلمٹ لانے میں انھیں وقت لگا جس پر بنگلہ دیشی کپتان اور باؤلر شکیب الحسن نے آؤٹ کی اپیل کی جس پر امپائرز نے میتھیوز کو آؤٹ ڈکلیئر کیا تھا۔

ایم سی سی نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ میتھیوز کو نئے ہیلمٹ کے آنے کا انتظار کرنے کے بجائے امپائر کی توجہ اس طرف مبذول کروانی چاہیے تھی کہ ان کا ہیلمٹ ٹوٹا ہوا ہے۔

اینجلو میتھیوز کو گیند کا سامنا کرنے سے پہلے ہی آؤٹ قرار دینے پر ایم سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ اس واقعے میں ایسا لگتا ہے کہ میتھیوز نے امپائرز سے مشورہ نہیں کیا، جبکہ اگر کسی کھلاڑی کو گراؤنڈ میں نیا سامان چاہیے تو اسے امپائر سے بات کرنی چاہیے۔

اگر میتھیوز امپائروں کو بتا دیتے کہ کیا ہوا ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے وقت مانگتے تو شاید وہ انھیں ہیلمٹ تبدیل کرنے کی اجازت دے دیتے، اس طرح ’ٹائم آؤٹ‘ کا امکان ختم ہوجاتا۔

واضح رہے کہ میتھیوز نے بنگلہ دیش کے فیصلے کو شرمنازک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس واقعے کے دوران امپائروں میں عقل کی کمی تھی۔

اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ ٹوٹے ہوئے ہیلمٹ کے ساتھ بولر کا سامنا کرنا غیرمحفوظ تھا لیکن ایم سی سی نے کہا کہ بیٹر کو مسئلے کو حل کرنے کے لیے اس معاملے میں امپائروں کو شامل کرنا چاہیے تھا۔

ایم سی سی نے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ تھی کہ اپیل کے بعد دو منٹ سے زیادہ کا وقت گزر چکا تھا، امپائرز نے میتھیوز کو صحیح طور پر آؤٹ قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -