قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ آئندہ میچوں میں بھی عمدہ کھیل پیش کرنےکی کوشش کریں گے اس سےبھی بہتر اندازمیں کامیابی حاصل کرناچاہیےتھی۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں ٹیم نے گیند اور بلے کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا میرے خیال میں لینتھ بہت اہم تھی اچھی لینتھ پر بولنگ کی ضرورت تھی کیونکہ پچ پر باؤنس تھا۔
- Advertisement -
بابراعظم نے کہا کہ سب نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہمیں اس سے کہیں زیادہ بہتر طور پر ہدف حاصل کرنی چاہیے تھی۔
کپتان نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کو اعتماد دیتی ہے ہم اچھی چیزوں کو اگلے گیم تک لے جا رہے ہیں۔